دبئی۔4 اپریل(اے پی پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز میں کگیسوربادا اور آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں، جوروٹ نے ولیمسن سے تیسری پوزیشن چھین لی، ایڈن مارکرم 6 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انہوں نے کیریئر بہترین نویں پوزیشن سنبھال لی، اظہرعلی ایک درجہ گر کر دسویں …
تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ اور باﺅلرز میں کگیسوربادا بدستور سرفہرست
دبئی۔4 اپریل(اے پی پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز میں کگیسوربادا اور آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں، جوروٹ نے ولیمسن سے تیسری پوزیشن چھین لی، ایڈن مارکرم 6 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انہوں نے کیریئر بہترین نویں پوزیشن سنبھال لی، اظہرعلی ایک درجہ گر کر دسویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ہاشم آملہ ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، فاف ڈوپلیسی کی ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے، سیاہ فام جنوبی افریقن آل راﺅنڈر ورنن فلینڈر باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں تیسرے نمبر پر آ گئے، مورنے مورکل کا چھٹی پوزیشن کے ساتھ کیریئر اختتام ہو گیا۔ بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سابق آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، جوروٹ ایک سیڑھی چڑھ کر کین ولیمسن کی جگہ تیسرے نمبر پر آ گئے، ویلیئرز چھٹے اور ڈین ایلگر آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں









