تبوک۔3مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر تبوک کے علاقے الاسکان میں جدید اور ماحول دوست الجوھرۃ بنت عبدالعزیز الداود مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق انٹیگریٹڈ مساجد کمپنی میں مسجد آپریشنز کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الفریج نے میڈیا سے گفگتو میں بتایاکہ یہ مسجد معاشرے کے تمام افراد بشمول بچوں، خواتین اور معذورں کی سپیشل سمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے خدمت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
تبوک میں پہلی سمارٹ ماحول دوست مسجد

مزید خبریں
تبوک۔3مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر تبوک کے علاقے الاسکان میں جدید اور ماحول دوست الجوھرۃ بنت عبدالعزیز الداود مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق انٹیگریٹڈ مساجد کمپنی میں مسجد آپریشنز کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الفریج نے میڈیا سے گفگتو میں بتایاکہ یہ مسجد معاشرے کے تمام افراد بشمول بچوں، خواتین اور معذورں کی سپیشل سمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے خدمت فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسجد زمین سے صرف 20 سینٹی میٹر اونچی ہے تاکہ بزرگ اور معذور افراد کا بغیر کسی سے مدد لیے مسجد میں داخلہ آسان بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس کے مینار کی روشنی اذان کے وقت تبدیل ہوتی ہے تاکہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کو اذان کا پتہ چل سکے۔ یہ مسجد مملکت کی سب سے بڑی سمارٹ مساجد میں سے ایک اور ماحول دوست مسجد ہے۔ اس میں پانی اور بجلی کے استعمال کی فوری مانیٹرنگ اور ریڈنگ کا نظام موجود ہے۔
آپریشنل سسٹم کو کنٹرول کرنے کا نظام بھی ہے تاکہ توانائی کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں خصوصی سہولتیں موجود ہیں۔ وزارت اسلامی امور کے تعاون سے تمام علاقوں میں اسی طرح کی مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ مساجد قدیم اور جدید اسلامی کردار کو یکجا کرتی ہیں۔








