تجارتی سہولتوں میں اضافہ، بہتر علاقائی روابط، قوانین میں ہم آہنگی سے اقتصادی ترقی کا حصول ممکن ہے،عبدالعلیم خان کا ای سی او وزارتی اجلاس میں خطاب

استنبول۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تجارتی سہولتوں میں اضافہ، بہتر علاقائی روابط، قوانین میں ہم آہنگی سے اقتصادی ترقی کا حصول ممکن ہے،ای سی او خطے میں اقتصادی انضمام کے فروغ کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارم ہے۔ جمعرات کو وزارت مواصلات سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے 5ویں ای سی او وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں …

استنبول۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تجارتی سہولتوں میں اضافہ، بہتر علاقائی روابط، قوانین میں ہم آہنگی سے اقتصادی ترقی کا حصول ممکن ہے،ای سی او خطے میں اقتصادی انضمام کے فروغ کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارم ہے۔ جمعرات کو وزارت مواصلات سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے 5ویں ای سی او وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے ای سی او وزارتی اجلاس برائے کامرس و غیر ملکی تجارت میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

اجلاس 14 سال کے وقفے کے بعد استنبول میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے پاکستان کےعلاقائی تجارتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ای سی او خطے میں اقتصادی انضمام کے فروغ کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارم ہے، تجارتی سہولتوں میں اضافہ، بہتر علاقائی روابط، قوانین میں ہم آہنگی سے اقتصادی ترقی کا حصول ممکن ہے، "ECOTA” مذاکراتی اسٹریٹجی اوراستنبول اعلامیے پر اتفاق تجارتی فریم ورک کیلئے اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے دو اہم بین الریاستی معاہدوں کی منظوری دی ہے،پاکستان نے ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے،دوسرا معاہدہ جس کی منظوری دی گئی کسٹمز انتظامیہ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ ہے۔ یہ اقدامات ای سی او کی تجارتی ساخت کو مضبوط بنانے میں مدد گار ہوں گے۔

 

مزید خبریں