تجارتی نمائش اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2025 میں شرکت کے لئے درخواستیں29 نومبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

81
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2025‘‘میں شرکت کے لیے 29 نومبرتک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 2روزہ نمائش یواے ای کے شہر دبئی میں5 تا 6فروری ہو گی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، مشین لرننگ ، سائبر سکیورٹی ، کلائوڈٹیک ، ڈیجیٹل فنانس اینڈ فن ٹیک اور ہیلتھ ٹیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔