جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصد کمی

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 15 نومبر تک ملک کی فیکٹریوں میں 4894000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 نومبر تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 7371000 گانٹھوں کی آمد …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 15 نومبر تک ملک کی فیکٹریوں میں 4894000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال 15 نومبر تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 7371000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ 15 نومبر تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 2245000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال 15 نومبر تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 3429000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 15 نومبر تک سندھ کی فیکٹریوں میں2649000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 33فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 نومبر تک سندھ کی فیکٹریوں میں 3942000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید خبریں