تحریک آزادی پاکستان کے رہنمائوں کے اعزاز میں ان کے پورٹریٹس نیشنل بک فائونڈیشن میں آویزاں کر دیئے گئے

68

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی کے خصوصی احکامات پر تحریک آزادی پاکستان کے معتبر رہنمائوں کے اعزاز میں ان کے پورٹریٹس نیشنل بک فائونڈیشن میں آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ان رہنمائوں کی خدمات کو جتنا اجاگر کیا جائے، کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا عبیداللہ سندھی، رائس غلام محمد بھرگری، حسن علی آفندی ، چوہدری رحمت علی ، قاضی محمد عیسی اور دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں ہم نے ان کے پورٹریٹس نیشنل بک فائونڈیشن میں خاص آویزاں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما ہمارے ملک کے ہر صوبہ سے ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔