اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی مقبول ترین سیاسی قوت بن چکی ہے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام نہایت تیزی سے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے متحرک ہورہے ہیں، پارٹی میں شمولیت کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے طول و عرض سے عوام و سیاسی شخصیات …
تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی مقبول ترین سیاسی قوت بن چکی ہے، سیف اللہ نیازی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی مقبول ترین سیاسی قوت بن چکی ہے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام نہایت تیزی سے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے متحرک ہورہے ہیں، پارٹی میں شمولیت کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے طول و عرض سے عوام و سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں رابطہ کررہے ہیں۔ قابل، اہل اور عمدہ سیاسی ساکھ و کردار کے حامل افراد کا پارٹی میں خیر مقدم کریں گے اور اعلیٰ سطحی اور بااختیار پارلیمانی بورڈ کے ذریعے کامیابی کی صلاحیت رکھنے والے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ہونے والی خصوصی ملاقات میں کیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی جس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر ماجد خان شریک ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ترین خصوصی ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر مفصل بات چیت کی گئی اور مقبولیت، بھرپور سیاسی ساکھ اور عوام سے مضبوط روابط رکھنے والے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر کی تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کے ساتھ اس ملاقات میں انتخابی امیدواروں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطحی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی اور ریاستی اسمبلی کے انتخاب میں بغیر اتحاد انتخابی میدان میں اترنے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی مقبول ترین سیاسی قوت بن چکی ہے جبکہ ریاست کے عوام نہایت تیزی سے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام سینے سے لگاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے متحرک ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے طول و عرض سے عوام و سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں رابطہ کررہے ہیں تاہم قابل، اہل اور عمدہ سیاسی ساکھ و کردار کے حامل افراد کا پارٹی میں خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی اور بااختیار پارلیمانی بورڈ کے ذریعے کامیابی کی صلاحیت رکھنے والے امیدواروں کو میدان میں اتار کر واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھریں گے اور آزاد جموں و کشمیر میں مضبوط حکومت بنائیں گے جو اہل کشمیر کی فلاح و ترقی کا فریضہ بھی سرانجام دے گی اور اقوام عالم میں انکی آواز بنے گی۔








