تحریک انصاف کی اسلام آباد سمیت صوبائی تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد سمیت صوبائی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پارٹی کے صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد سمیت صوبائی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پارٹی کے صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان کیاگیاہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنز کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کیا گیاہے۔سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخواہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز میں تقسیم کیاگیاہے۔بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتمل ہوگا۔تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتعمل ہوگا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔