تحریک انصاف کی 25سالہ جدوجہد آسان نہیں تھی، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 25سالہ جدوجہد آسان نہیں تھی، اس وقت عوام وزیر اعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے 25سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک آدمی جو ایک مشن اور بہت بڑے یقین کے ساتھ نکلا وہ عمران خان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی 25سالہ جدوجہد آسان نہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی بڑا کام سکون کے ماحول سے نکلے بغیر ممکن نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ ناانصافیاں کرنیوالوں کیخلاف یہ لڑائی جاری رہے گی کیونکہ قوم کپتان کے پیچھے کھڑی ہے ۔