محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ ورکاں بلال احمد خاں نے تحصیل بھر میں سمر کیمپ کا سلسلہ یکم جولائی سے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تحصیل نوشہرہ ورکاں میں سمر کیمپ کا سلسلہ یکم جولائی سے باضابطہ طورختم،نوٹیفکیشن جاری
نوشہرہ ورکاں۔30 جون (اے پی پی):محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ ورکاں بلال احمد خاں نے تحصیل بھر میں سمر کیمپ کا سلسلہ یکم جولائی سے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات تمام سکول گروپس میں شیئر کر دیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ خفیہ کلاسز لگانے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر تعلیم نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ادارے محتاط رہیں جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسی بھی صورت میں اداروں کو سمرز کلاسز جاری رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔دارے نہ ہی اکیڈمی کی آڑ میں ٹیوشن سینٹر کی شکل میں کلاسز چلا سکیں گے۔ ادارے سمرز کلاسز کے لیے کوئی متبادل جگہ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ادارے اپنے بیسمنٹس یا کسی خفیہ کیمپس میں چھپی ہوئی کلاسز نہیں لگا سکیں گے۔محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خفیہ کلاسز لگانے کے دیگر طریقوں کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ اعلیٰ سطح پر پیش کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت نوٹس لیا جائے گا اور متعلقہ ادارے کو فوری سیل کر دیا جائے گا۔









