اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاہے کہ پاکستان حق خود ارادی کے حصول میں کشمیری عوام کو ہر قسم کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ہفتہ کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ضمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے 70برس مکمل ہونے پرسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں ترجمان …
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاہے کہ پاکستان حق خود ارادی کے حصول میں کشمیری عوام کو ہر قسم کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ہفتہ کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ضمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے 70برس مکمل ہونے پرسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ آج کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ضمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے 70 برس مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث خون ریزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ جموں وکشمیر کا تنازعہ بدستور حل طلب ہے اور اس مسئلے کا ابھی تک حل نہ ہونا دنیاءکی ناکامی ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان حق خود ارادی کے حصول کے لیے کشمیری عوام کو ہر قسم کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کی فراہمی جاری رکھے گا۔انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اوایچ سی ایچ آر کے حقائق جانچنے کے خصوصی کمیشن کے قیام کے مطالبے کااعادہ بھی کیا۔








