ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا کا ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، بھارت کا منفی رویہ مذاکرات کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ پاکستان کشمیر کا تنازعہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، بھارت کا منفی رویہ مذاکرات کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ پاکستان کشمیر کا تنازعہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے حل کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ترجمان نے پاکستان کو تقسیم کرنے سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ راج ناتھ کا بیان پاکستان میں بھارتی انٹیلی جنس کی جانب سے تخریبی سرگرمیوں اور اندرونی معاملات میں مداخلت کا کھلا اعتراف اور نئی دہلی کی جانب سے خطے میں عدم استحکام پھیلانے سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

Leave a Reply