اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئی غیر ملکی لیڈر عمران خان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرے گا، نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد سادگی سے کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا عمران خان کو مبارک باد کے لیے ٹیلی فون خوش آئند ہے، تعلقات …
ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئی غیر ملکی لیڈر عمران خان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرے گا، نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد سادگی سے کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا عمران خان کو مبارک باد کے لیے ٹیلی فون خوش آئند ہے، تعلقات کی بہتری کیلئے جامع مذاکرات کی جانب پیشرفت اور سارک ممالک کے مابین رابطوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔دو منتخب حکومتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں جمہوری استحکام کا سفر کامیابی سے جاری ہے،دولت مشترکہ اور یورپین یونین کے بین الاقوامی مبصرین نے انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین 2008 ءسے پاکستان میں انتخابات کا جائزہ لے رہے ہیں۔









