اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں 31.7 فیصد کا اضافہ ملکی معیشت میں بہتری لائے گا،برآمدات بڑھانے کیلئے برآمدی شعبے کو مراعات دینا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند …
ترسیلات زرمیں 31.7 فیصد کا اضافہ ملکی معیشت میں بہتری لائے گا،عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں 31.7 فیصد کا اضافہ ملکی معیشت میں بہتری لائے گا،برآمدات بڑھانے کیلئے برآمدی شعبے کو مراعات دینا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، ترسیلات میں 31.7 فیصد کا اضافہ ملکی معیشت میں بہتری لائے گا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ماہانہ3ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہورہی ہیں، سات ماہ میں ترسیلات زر 21 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہیں، زرمبادلہ کے حصول میں برآمدات اور ترسیلات زر کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے برآمدی شعبے کو مراعات دینا ضروری ہے، نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی کیلئے روڈ شوز ہونے چاہئیں۔








