ترکی، دو فضائی کاروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک

154

استنبول ۔ 12 جون (اے پی پی) ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ترک نشریاتی ادارے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک فضائیہ نے ضلع شرناک کے علاقے بیستلار میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے جبکہ شمالی عراق کے خاکورکنامی علاقے پر حملے کے نتیجہ میں مزید دو دہشتگرد مارے گئے ہیں۔