انقرہ۔ 11نومبر(اے پی پی) جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 81 ویں برسی کے موقع پر ترک سفارت خانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جمہوریہ ترکی کے بانی کمال تارک کی81 ویں برسی کے موقع پر قزاخستان، ملائشیا، انڈونیشیا، آذربائیجان اور روس میں واقع ترک سفارت خانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں ترکی کے سفارت خانے کے عملے سمیت مدعو کئے …
ترکی، مصطفیٰ کمال کی 81 ویں برسی کے موقع پر تقریبات

مزید خبریں
انقرہ۔ 11نومبر(اے پی پی) جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 81 ویں برسی کے موقع پر ترک سفارت خانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جمہوریہ ترکی کے بانی کمال تارک کی81 ویں برسی کے موقع پر قزاخستان، ملائشیا، انڈونیشیا، آذربائیجان اور روس میں واقع ترک سفارت خانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں ترکی کے سفارت خانے کے عملے سمیت مدعو کئے گئے خصوصی مہمانوں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز احتراماً خاموشی اختیار کرنے سے ہوا جس کے بعد مقررین نے مرحوم اتاترک کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔








