ترکیہ ، 26 منزلہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق

انقرہ ۔14جولائی (اے پی پی):ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔العربیہ نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آگ رات 10:00 بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔ امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے …

انقرہ ۔14جولائی (اے پی پی):ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔العربیہ نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آگ رات 10:00 بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔

امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے۔ نیم طبی عملے نے جائے وقوعہ پر 26 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 20 دیگر کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔