ترکیہ اور شام زلزلہ ،اموات کی تعداد 9 ہزار ہوگئی

انقرہ ،دمشق ۔8فروری (اے پی پی): ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 9 ہزار ہوگئی ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور شام میں پیر کی صبح آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترکی میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ملک میں اب تک تقریبا7 ہزار جبکہ شام میں باغیوں کے زیر اثر علاقوں میں کام کرنے والی تنظیم وائٹ ہیلمٹ ریسکیو گروپ کے مطابق ملک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے متاثرہ علاقوں میں کئی ممالک کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد دو کروڑ 30 لاکھ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔