ترکیہ خوفناک زلزلہ، ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ

لاہور۔7فروری (اے پی پی):حکومتی ہدایات پردوست ملک ترکیہ میں خوفناک زلزلہ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی ریسکیو 1122 ٹیم گزشتہ روز ترکیہ روانہ ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم کی قیادت ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کر رہے ہیں ،51 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ریسکیو ٹیم سرچ، ٹیکنیکل ریسکیو، روپ ، ریسکیو، میڈیکل ٹیم، کمانڈ سپورٹ، کوارڈینیشن و کمیونیکیشن اور لاجسٹک ٹیم پہ مشتمل اور یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے-اس موقع پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی ریسکیو ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔