ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے آفٹر شاکس کئی سالوں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے، روسی ماہر ارضیات

209
Earthquake
Earthquake

ماسکو۔7فروری (اے پی پی):روسی ماہر ارضیات نے کہا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے آفٹر شاکس آنے والے کئی سالوں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے۔رشین اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ارتھ کرسٹ کے سربراہ دمتری گلیڈ کوچب نے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ ترکیہ میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 400 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں یہ سلسلہ آئندہ کئی سال تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی جھیل بیکال اور منگولیا کی جھیل خووس گول میں آنے والے شدید زلزلوں کے آفٹر شاکس ایک سے دو سال تک محسوس کئے جاتے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ روس میں سائبیریا اور ایموریا کی پلیٹس کی حرکت کی وجہ سے پیدا ہونے والے فرکشن زونز کی طرح ترکی میں اناطولیہ اور عرب پلیٹس کی حرکت کے دوران عربین پلیٹ نے اناطولیہ پلیٹ پر دبائو ڈالا ہے۔ اس دبائو کے نتیجہ میں ایک پلیٹ میں بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔