صدر ر مملکت کالیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، پولیس لائنز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

پشاور۔7فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس لائنز کی مسجد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔صدر مملکت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں سے بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

صدر مملکت کے ہمراہ نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان بھی تھے۔صدر مملکت نے زخمی پولیس اہلکاروں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔