ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

استنبول ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور ملکی شرح نمو 6 فیصد سے زائد ہے جو 7 فیصد تک بھی پہنچ جائے گی۔ترک میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اور آک پارٹی کے قائم مقام چیئرمین نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے …

استنبول ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور ملکی شرح نمو 6 فیصد سے زائد ہے جو 7 فیصد تک بھی پہنچ جائے گی۔ترک میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اور آک پارٹی کے قائم مقام چیئرمین نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا میں ہم سے زیادہ ترقی کرنے والے دو ملک ہیں جبکہ تیسرا بڑا ملک ترکی ہے اور اس سال کے اختتام تک ہماری شرح نمو 6 فیصد سے زائد ہے جو 7 فیصد تک بھی پہنچ جائے گی تاہم اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ترکی ترقی یافتہ 20 ملکوں کے اندر سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملکوں میں سر فہرست آجائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply