ترکی میں سفیر محمد سائرس سجاد قاضی کا1965 کے جنگی ہیروز کو شاندار خراج عقیدت، انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پرشہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے تقریب ہوئی

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے1965 کے جنگی ہیروز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ متحد کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ترکی کے شہر انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر1965ءکی جنگ …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے1965 کے جنگی ہیروز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ متحد کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ترکی کے شہر انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر1965ءکی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر 1965ءکی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عددی اور تکنیکی برتری کے باوجود ثابت قدمی سے مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ قبل ازیں پاکستانی سفارتخانہ میں تعینات قائم مقام دفاعی اتاشی کیپٹن (پی این) مظہر بشیر نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ انہوں نے مسلح افواج اور پاکستانی قوم کو ان کی بے پناہ قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی قیادت نے اپنے پیغامات میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز حق خودارادیت کے حصول تک ان کی جدوجہد میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔