ترکی میں پاکستان کے نئے سفیر سائرس سجاد قاضی کی اپنی اہلیہ ، بچوں کے ہمراہ مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے اپنی اہلیہ ، بچوں ، پاکستانی سفارتخانہ کے حکام اور ان کے اہلخانہ اور پاکستان ایمبیسی کے سکول کے طالب علموں کے ہمراہ مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور ترکی کے پہلے صدر اور جنگ آزادی کے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اتاترک کی مزار پر …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے اپنی اہلیہ ، بچوں ، پاکستانی سفارتخانہ کے حکام اور ان کے اہلخانہ اور پاکستان ایمبیسی کے سکول کے طالب علموں کے ہمراہ مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور ترکی کے پہلے صدر اور جنگ آزادی کے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اتاترک کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، پاکستان ایمبیسی سکول کے طالب علموں نے پاکستان اورترکی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سائرس قاضی نے مزار پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی اور پاکستان دوست ہے ، ترکی سے دوستی پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ میں پاکستانی سفیر کی حیثت سے اس دوستی کو آگے بڑھاﺅں گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply