استنبول ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے مشرقی علاقہ میں کرد باغیوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپوں میں 8 فوجی ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے وان نامی صوبہ کے گورنر آفس کے حوالہ سے بتایا کہ کردستان ورکرز پارٹی کے عیلحدگی پسند دہشت گرد وں کے خلاف تندورک نامی پہاڑی علاقہ میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران 11 …
ترکی میں کرد باغیوں اور فورسز کے مابین جھڑپوں میں 8 فوجی ہلاک ، 8 دیگر زخمی

مزید خبریں
استنبول ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے مشرقی علاقہ میں کرد باغیوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپوں میں 8 فوجی ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے وان نامی صوبہ کے گورنر آفس کے حوالہ سے بتایا کہ کردستان ورکرز پارٹی کے عیلحدگی پسند دہشت گرد وں کے خلاف تندورک نامی پہاڑی علاقہ میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران 11 عیلحدگی پسند ہلاک ہوگئے ۔ ترکی کی حکومت اور کرد وں کے تیس سالہ تنازعہ میں اب تک تقریبا 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔








