انقرہ ۔ 31 جنوری (اے پی پی) ترکی نے لیبیا میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز دیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی نے 2014 ءمیں لیبیا میں سکیورٹی صورتحال کی خرابی کی وجہ سے طرابلس میں اپنے سفارت خانے کو خالی کر دیا تھا اور منگل سے ایک بڑے عملے کے ساتھ سفارت خانہ نے دوبارہ کارروائیوں کا …
ترکی کا لیبیا میں سفارتی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

مزید خبریں
انقرہ ۔ 31 جنوری (اے پی پی) ترکی نے لیبیا میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز دیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی نے 2014 ءمیں لیبیا میں سکیورٹی صورتحال کی خرابی کی وجہ سے طرابلس میں اپنے سفارت خانے کو خالی کر دیا تھا اور منگل سے ایک بڑے عملے کے ساتھ سفارت خانہ نے دوبارہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال 20 مئی کو وزیر خارجہ میولود چاوش اوگلو کے دورہ طرابلس کے ساتھ سفارت خانے کو بھی دوبارہ کھولنے کی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔








