ترکی کی ثالثی میں سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا انطالیہ پہنچ گئے

انقرہ ۔11مارچ (اے پی پی):ترکی کی ثالثی میں سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا ترک سیاحتی شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔کولیبا اور یوکرائنی وفد کو لے کر نجی طیارہ کل انطالیہ ہوائی اڈے پر اترا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی جمعرات کو انطالیہ پہنچے تھے۔ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، لاورف اور کوبیلا جمعہ کو ملاقات کے لیے یکجا …

انقرہ ۔11مارچ (اے پی پی):ترکی کی ثالثی میں سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا ترک سیاحتی شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔کولیبا اور یوکرائنی وفد کو لے کر نجی طیارہ کل انطالیہ ہوائی اڈے پر اترا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی جمعرات کو انطالیہ پہنچے تھے۔ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، لاورف اور کوبیلا جمعہ کو ملاقات کے لیے یکجا ہوں گے۔دوسری طرف، میولود چاوش اولو نے سہہ فریقی مذاکرات سے قبل کولیبا سے ملاقات کی ہے۔