انقرہ ۔ 7 جون (اے پی پی) ترکی نے عرب ممالک کی طرف سے قطر کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی۔ بدھ کو حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرصدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب ہمیں باہمی اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اور یہ صورتحال …
ترکی کی عرب ممالک کی طرف سے قطر کے خلاف پابندیوں کی مخالفت

مزید خبریں
انقرہ ۔ 7 جون (اے پی پی) ترکی نے عرب ممالک کی طرف سے قطر کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی۔ بدھ کو حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرصدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب ہمیں باہمی اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اور یہ صورتحال کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ ترک صدر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوردیگر عرب ممالک اور قطر کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔








