ترکی کی ناکام بغاوت، استنبول پولیس کے سابق سربراہ سمیت دو گورنر گرفتار

استنبول۔ 31 اگست (اے پی پی) ترک سکیورٹی حکام نے جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد گرفتاریوں کے تازہ سلسلے میں استنبول شہر کی پولیس کے سابق سربراہ اور کم از کم 2 صوبوں کے گورنروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے کئی سینیئر اہلکاروں کی گرفتاری کا بھی بتایا گیا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر نے گورنروں اور استنبول پولیس کے سابق سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری …

استنبول۔ 31 اگست (اے پی پی) ترک سکیورٹی حکام نے جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد گرفتاریوں کے تازہ سلسلے میں استنبول شہر کی پولیس کے سابق سربراہ اور کم از کم 2 صوبوں کے گورنروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے کئی سینیئر اہلکاروں کی گرفتاری کا بھی بتایا گیا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر نے گورنروں اور استنبول پولیس کے سابق سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ کم از کم 8 مختلف علاقوں کے گورنر پہلے ہی حراست میں لیے جا چکے ہیں۔ نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق گرفتاریوں کے تازہ سلسلے میں انقرہ اور استنبول شہروں میں سے 9 صحافیوں کو بھی سکیورٹی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply