- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 25 مئی (اے پی پی) امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں یومیہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں اور شام میںکردوںکے لیے نیم خود مختار علاقہ تشکیل دینے کی حمایت نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ امریکی حکام کے پی وائے ڈی کی ساتھ روابط کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ان کے خود مختاری کے مطالبات کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6257
- Advertisement -