ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے،21 توپوں کی سلامی،]مسلح افواج کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ نورخان ایئر بیس پر وفاقی …

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے،21 توپوں کی سلامی،]مسلح افواج کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ نورخان ایئر بیس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ترک خاتون اول بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ترکی کے صدر کو اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

Leave a Reply