انقرہ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران شامی بحران کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں صدور کی یہ بات چیت طیب اردوآن کے دورہ روس کے بعد ہوئی جس میں روس، ایران اور ترکی کے صدور نے شامی بحران پر مذاکرات …
ترک اور امریکی صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو،شام اہم موضوع رہا
انقرہ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران شامی بحران کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں صدور کی یہ بات چیت طیب اردوآن کے دورہ روس کے بعد ہوئی جس میں روس، ایران اور ترکی کے صدور نے شامی بحران پر مذاکرات کیے تھے۔ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے بتایا کہ کہ صدرٹرمپ نے شامی کرد ملیشیا کی عسکری امداد روکنے کا عندیہ دیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔









