ترک حکومت ترکی اور پاکستان کی جامعات کے مابین تعلیمی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرے گی، سفیر احسان مصطفیٰ یوردکول

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یوردکول نے پاکستان اورترکی کی جامعات کے مابین تعلیمی تعاون مستحکم کرنے کی اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے جامعات کے طلباء کے تبادلوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترکش طلباء کی 6 ہفتوں پر مشتمل ''ایڈوانس اردو'' کورس کی تکمیل پر گریجویشن …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یوردکول نے پاکستان اورترکی کی جامعات کے مابین تعلیمی تعاون مستحکم کرنے کی اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے جامعات کے طلباء کے تبادلوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترکش طلباء کی 6 ہفتوں پر مشتمل ”ایڈوانس اردو” کورس کی تکمیل پر گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تُرک حکومت دونوں ممالک کی جامعات کے مابین تعلیمی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ترک سفیر نے کہا کہ محض تین ہفتے دورانیہ کی تربیت کے بعد ترکش طلباء اردو لکھنے پڑھنے اور بولنے کے قابل ہو چکے ہیں اور یہ منظر دیکھ کر میں اوپن یونیورسٹی کی سہولتوں اور صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ پاک ۔ترکی کے دیرینہ گہرے تعلقات کے پیش نظر اوپن یونیورسٹی ترکی کے جامعات کے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی سطح پر دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے یونیورسٹی بہت جلد ایک ”کنسپٹ پیپر” تیار کرے گی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی غیر ملکی جامعات بالخصوص وسطی ایشیاء کی ریاستوں کے تعلیمی اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں فعال طور پر مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں پر مشتمل تربیت کے دوران ترکش طلباء نے پاکستانی ثقافت اور تاریخی روایات سے بھی آگاہی حاصل کر لی ہے انہیں اسلام آباد لاہور پشاور اوردیگر چند تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔ تربیت کا اہتمام شعبہ اردو نے کیا تھا۔ گریجویشن تقریب سے یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان چیئرمین شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد مجید نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں