اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی)ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے پاک ترک دوستی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ترک عوام جنگ آزادی کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت و امداد کو کبھی بھی فراموش نہیں کریںگے، دونوں ملکوں کی مسلح افواج عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام معاملات میں تعاون جاری رکھیں گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں …
ترک عوام جنگ آزادی کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت و امداد کو کبھی بھی فراموش نہیں کریںگے، ترک وزیر دفاع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی)ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے پاک ترک دوستی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ترک عوام جنگ آزادی کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت و امداد کو کبھی بھی فراموش نہیں کریںگے، دونوں ملکوں کی مسلح افواج عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام معاملات میں تعاون جاری رکھیں گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع اور یوم شہداءکے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیف آف ٹرکش جنرل سٹاف یاسر گلر، بری فورسز کے کمانڈر جنرل امیت دندار اور ائر فورس کے کمانڈر جنرل حسن سمیت ترک مسلح افواج کے جنرلز، غیر ملکی سفیروں، دفاعی اتاشیوں، ترک دفاعی صنعت کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی تقریب میں شمرکت کی۔ ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دفاعی صنعت میں تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی جنگ آزادی اور قبرص کے معاملہ پر پاکستانی عوام کی حمایت و امداد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے کہا کہ 6ستمبر ہمیں ان شہداءکی یاد دلاتا ہے جس نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔








