اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے نیب کی حوالات میں تشدد اور انہیں عقوبت خانے قرار دینے کے جارحانہ رویہ اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ہر ملزم کو قانون کے مطابق معزز احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کرتا ہے مگر کسی نے نہ تشدد کی شکایت کی ہے اور نہ ہی میڈیکل کروانے کا مطالبہ …
تشدد اور عقوبت خانے کی کہانیاں جارحانہ اور منظم پراپیگنڈے کا حصہ ہیں، ترجمان نیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے نیب کی حوالات میں تشدد اور انہیں عقوبت خانے قرار دینے کے جارحانہ رویہ اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ہر ملزم کو قانون کے مطابق معزز احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کرتا ہے مگر کسی نے نہ تشدد کی شکایت کی ہے اور نہ ہی میڈیکل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب ہر ملزم کی عزت نفس اور قانون کے مطابق سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرتا ہے، اس لئے تشدد اور عقوبت خانے کی کہانیاں جارحانہ اور منظم پراپیگنڈے کا حصہ ہیں تاکہ نیب کو قانونی کارروائیوں سے روکا جائے، نیب کسی دباﺅ کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق کام کر رہا ہے کیونکہ نیب عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے، وائٹ کالر جرائم کی تفتیش میں ویسے بھی کسی تشدد کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اس کا انحصار دستاویزی شواہد پر ہوتا ہے، چند دن پہلے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہوں نے حوالات کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ جیل مینوئل سے بڑھ کر ملزمان کو سہولیات مہیا کی جائیں۔








