تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

112
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے منشیات برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد پولیس نے کامیاب کا رروائی کرکے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی مونا نامی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 203 رب کی رہائشی منشیات فروش خاتون فضاء عرف مونا عرصہ سے فیصل آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں آئس اور چرس سپلائی کر رہی تھی۔ گزشتہ روز تھانہ منصور آباد پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر چرس کی سپلائی دینے جاتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1.125 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے گرفتار خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔