اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن اور چھٹی سے دسویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جا رہا ہے جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک عربی اختیاری مضمون کی حیثیت سے شامل ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں کامل علی آغا کی جانب سے پیش کی جانے والی …
تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن اور چھٹی سے دسویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جا رہا ہے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن اور چھٹی سے دسویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جا رہا ہے جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک عربی اختیاری مضمون کی حیثیت سے شامل ہے۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں کامل علی آغا کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر انہوں نے کہا کہ اسلامیات کو پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی حیثیت سے تمام سکولوں میں پڑھائی جا رہی ہے جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک قرآن پاک کو لازمی مضمون کی حیثیت سے ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جا رہا ہے، ہمارے نصاب میں یہ چیزیں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک عربی اختیاری مضمون کی حیثیت سے شامل ہے۔








