تعلیمی اصلاحات پروگرام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ،اسلام آباد کے سکولوں کیلئے دو سو بسوں کا تحفہ گیم چینجر ثابت ہوا ہے،مائزہ حمید

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکر ٹری برائے کیڈ مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ تعلیمی اصلاحات پروگرام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے سرکاری سکولوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اساتذہ اور والدین مل کر بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کام کریں۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد ماڈل …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکر ٹری برائے کیڈ مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ تعلیمی اصلاحات پروگرام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے سرکاری سکولوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اساتذہ اور والدین مل کر بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کام کریں۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں دو سو بسوں کا تحفہ گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مریم نواز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس سہولت سے دیہی علاقوں کی طالبات کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ جو والدین پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بچیوں کو سکول نہیں بھیجتے تھے ان کی بہت بڑی تعداد اس سہولت سے استفادہ کر رہی ہے۔

Leave a Reply