لاہور۔3نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تنا ؤکم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔تفریح کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ دن صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ان سرگرمیوں …
تفریح جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہے، مریم نواز

مزید خبریں
لاہور۔3نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تنا ؤکم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔تفریح کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ دن صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ان سرگرمیوں میں حصہ لیں جو آپ کو خوشی اور سکون فراہم کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے لئے پارکوں اور تفریح گاہوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ سفر اور سیر و تفریح آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ مری میں سیروتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کیلئے گلاس ٹرین متعارف کرارہے ہیں۔لاہور تا اسلام آباد بلٹ ٹرین منصوبہ بھی سیرو تفریح کے فروغ کے لئے اہم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام پارکوں کو خواتین اور بچوں کی سیفٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کر رہے ہیں۔








