جینوا۔7فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہا ہے کہ دنیا کے 130 کے قریب ممالک میں ابھی تک کورونا وائرس ویکسین لگانے کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ ان ممالک کی مجموعی آبادی تقریباً ڈھائی ارب ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانم گیبریسس نے کہا ہے کہ ویکسین لگانے کے عمل کا تین چوتھائی سے زائد فقط 10 ممالک میں شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ …
تقریباً 130 ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع تک نہیں ہوا، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
جینوا۔7فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہا ہے کہ دنیا کے 130 کے قریب ممالک میں ابھی تک کورونا وائرس ویکسین لگانے کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ ان ممالک کی مجموعی آبادی تقریباً ڈھائی ارب ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانم گیبریسس نے کہا ہے کہ ویکسین لگانے کے عمل کا تین چوتھائی سے زائد فقط 10 ممالک میں شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتوں کا اپنی عوام کا تحفظ کرنا لازمی ہے،۔ انہوں نےکہا کہ جب ممالک اپنے طبی کارکنان اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگا چکیں تو باقی ماندہ آبادی کے تحفظ کا بہترین طریقہ یہ ہو گا کہ ویکسین کے ذخیرے میں دیگر ممالک کو بھی شریک کیا جائے۔انہوں نے اقوام سے اپیل کی کہ ترجیحی گروپوں کو ویکسین لگا لینے کے بعد کوویکس فیسیلیٹی کو ویکسین فراہم کی جائے جو دنیا میں اسکی منصفانہ تقسیم کے مقصد سے تیار کردہ بین الاقوامی اسکیم ہے۔








