اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام سزا یافتہ مجرم اپنے بدعنوانی کیسز اور احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، بعض سیاسی رہنماﺅں کی قسمت میں قید ہی لکھی ہے، اپوزیشن جو مرضی کر لے وزیراعظم …
تمام سزا یافتہ مجرم اپنے بدعنوانی کیسز اور احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے اے پی سی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے، وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام سزا یافتہ مجرم اپنے بدعنوانی کیسز اور احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، بعض سیاسی رہنماﺅں کی قسمت میں قید ہی لکھی ہے، اپوزیشن جو مرضی کر لے وزیراعظم عمران خان سے این آر او نہیں لے سکتے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی ناکام مشق اور وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ہے، اپوزیشن حکومت گرانے یا ملک کی ترقی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے اور وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔








