تنازعے کے حل کے لئے دونوں فریقوںکے مابین اعتماد کا ہونا ضروری ہے، طاقت کے بجائے مذاکرات اور اقوام متحدہ کی وساطت سے تنازعات کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہیے،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ افریقہ، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیاءکے تنازعات کے باعث عالمی امن کو خطرہ لاحق تھا اور وہ اس سلسلہ میں یورپ کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے ۔ ایک بڑی عالمی جنگ کا خطرہ تھا جسے ہر قیمت پر روکنا ضروری تھا کیونکہ یہی مقامی تنازعات علاقائی اور عالمی جنگ …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ افریقہ، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیاءکے تنازعات کے باعث عالمی امن کو خطرہ لاحق تھا اور وہ اس سلسلہ میں یورپ کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے ۔ ایک بڑی عالمی جنگ کا خطرہ تھا جسے ہر قیمت پر روکنا ضروری تھا کیونکہ یہی مقامی تنازعات علاقائی اور عالمی جنگ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر نے یہاں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اکیڈمک کونسل آن یونائیٹڈ نیشنز سسٹم ، ڈیلر میٹک اکیڈمی اینڈ ویانہ سکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پیس سٹڈیز کانفرنس کے دوسرے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تنازعے کے حل کے لئے دونوں پارٹیوں کے مابین اعتماد کا ہونا ضروری ہے ، طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور اقوام متحدہ کی وساطت سے تنازعات کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہیے۔