تنخواہیں نہ ملنے پر یمنی ملازمین سراپا احتجاج، زندگی مفلوج

صنعاء۔02 ستمبر (اے پی پی) یمن میں سیکڑوں سرکاری ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات کی عدم وصولی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا ہے۔ دارالحکومت صنعاء میں گزشتہ روز سیکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین باغیوں کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ادھر دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں تنخواہوں …

صنعاء۔02 ستمبر (اے پی پی) یمن میں سیکڑوں سرکاری ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات کی عدم وصولی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا ہے۔ دارالحکومت صنعاء میں گزشتہ روز سیکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین باغیوں کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ادھر دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں تنخواہوں کی عدم ادائی کا سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے کیونکہ باغی ملیشیا نے مرکزی بنک سمیت ملک کے بیشتر مالیاتی اداروں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار مچائی ہے جس کے نتیجے میں بنکوں کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقوم نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق یمن کی پبلک ورکس اور شاہرات کی وزارت سے وابستہ سیکڑوں ملازمین نے صنعاءمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سخت مشتعل تھے۔ احتجاج کے دوران سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply