اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ توقع ہے کہ مردم شماری کے اعداد و شمار آنے کے بعد رواں سال ہی پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف …
توقع ہے مردم شماری کے بعد رواں سال ہی پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ ہو جائے گا، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ توقع ہے کہ مردم شماری کے اعداد و شمار آنے کے بعد رواں سال ہی پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھرپور انداز میں کوشاں ہیں کہ پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کر دیا جائے تاکہ رواں سال زیادہ سے زیادہ حج کے خواہشمند پاکستانی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہو سکیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دورہ سعودی عرب کے دوران بھی انہوں نے سعودی وزارت مذہبی امور کے ساتھ حج پالیسی 2017ءپر مذاکرات میں حج کوٹہ میں اضافہ کے حوالے سے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جس کے جواب میں انہیں سعودی وزارت حج کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ پاکستان کی آبادی کے اعداد و شمار کے مطابق حج کوٹہ پر نظرثانی کی جائے گی۔








