تھائی لینڈ ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کاسالانہ اجلاس شروع ہو گیا

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے 2026 کا سالانہ اجلاس 12 اکتوبر سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں شروع ہو گیا،جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

بینکاک۔12اکتوبر (اے پی پی):آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے 2026 کا سالانہ اجلاس 12 اکتوبر سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں شروع ہو گیا،جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق اجلاس میں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے نمائندے عالمی اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس کے دوران ’’عالمی اقتصادی منظرنامے کی رپورٹ‘‘ اور ’’عالمی مالیاتی استحکام کی رپورٹ‘‘سمیت متعدد رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔ توقع ہے کہ 191 ممالک اور خطوں سے 15 ہزار سےزیادہ نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کل رکنی اور وزارتی سطح کے اجلاسوں سمیت مختلف سرگرمیوں کے ذریعے عالمی معیشت، مالیاتی منڈیوں، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل اور نئی ٹیکنالوجیز سے پیدا ہونے والے مواقع و چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اے آئی اور روزگار کے باہمی تعلق نیز سرمایہ کاری اور ترقی کے فروغ کے لیے نجی سرمائے کو متحرک کرنے جیسے موضوعات بھی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل ہیں۔