تھائی لینڈ ، وزیر اعظم سریتھا کی قیادت میں نئی ​​کابینہ کی توثیق

بینکاک۔2ستمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کے بادشاہ نے وزیر اعظم سریتھا کی قیادت میں نئی ​​کابینہ کی توثیق کر دی ۔چینی خبررساں ادارے نے تھائی لینڈ کے شاہی گزٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کو تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے وزیر اعظم سریتھا تھاویسین کی کابینہ کی توثیق کر دی ہے۔ سریتھا تھاویسین کو پارلیمانی ووٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد اگست میں جنوب …

بینکاک۔2ستمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کے بادشاہ نے وزیر اعظم سریتھا کی قیادت میں نئی ​​کابینہ کی توثیق کر دی ۔چینی خبررساں ادارے نے تھائی لینڈ کے شاہی گزٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کو تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے وزیر اعظم سریتھا تھاویسین کی کابینہ کی توثیق کر دی ہے۔

سریتھا تھاویسین کو پارلیمانی ووٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد اگست میں جنوب مشرقی ایشیائی مملکت کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا، ان کی حکومت فیو تھائی پارٹی کی قیادت میں 11 پارٹیوں کے اتحاد پر مشتمل ہے اور اس میں وزیر اعظم پریوت چان اوچا کی سابقہ ​​انتظامیہ میں بڑی جماعتیں شامل ہیں۔