تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تین روز سے جاری جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک

بنکاک۔26جولائی (اے پی پی):تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تین روز سے جاری جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں 8 شہری اور پانچ فوجی شامل ہیں، جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس …

بنکاک۔26جولائی (اے پی پی):تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تین روز سے جاری جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں 8 شہری اور پانچ فوجی شامل ہیں، جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی کُل تعداد 20 ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 14 شہری اور چھ فوجی شامل ہیں۔تین دن سے جاری لڑائی کے باعث ایک لاکھ 38 ہزار شہری تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہی جبکہ کمبوڈیا میں 35 ہزار افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کمبوڈیا کے سفیر نے ’’غیرمشروط فوری جنگ بندی‘‘ کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں ،اگر کمبوڈیا یہ معاملہ دوطرفہ طور پر سفارتی ذرائع یا اگر ملائیشیا کے ذریعے بھی حل کروانا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔دونوں ممالک نے لڑائی پہلے شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے جبکہ تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے ہسپتال اور پیٹرول سٹیشن سمیت شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کی افواج پر کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 800 کلومیٹر طویل سرحد ہے جبکہ کئی مقامات متنازع ہیں جن پر دہائیوں سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔اس سے قبل2008 اور 2011 میں دونوں ممالک میں سرحدی تنازع پر لڑائی ہوئی تھی جس میں28 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بےگھر ہوئے تھے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔