تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، اقوامِ متحدہ کا خیر مقدم

اقوام متحدہ ۔29جولائی (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کی جانب "مثبت پیش رفت" قرار دیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور ایسے حالات …

اقوام متحدہ ۔29جولائی (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کی جانب "مثبت پیش رفت” قرار دیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور ایسے حالات پیدا کریں جن سے دیرینہ مسائل کا پُرامن حل ممکن ہو سکے۔

ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ ملائیشیا، جو اس وقت آسیان تنظیم کی صدارت کر رہا ہے، کے ساتھ ساتھ امریکا اور چین کی ان تھک کوششوں کو بھی سراہتے ہیں جن کی بدولت اس پُرامن معاہدے کا امکان پیدا ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کی میزبانی میں پُتراجایہ میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے پیر کی شب بارہ بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ جنوب مشرقی ایشیا میں ایک اہم سفارتی کامیابی اور خطے میں کشیدگی میں کمی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔