بنکاک ۔31مارچ (اے پی پی):تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے وزیرِاعظم انونٹن چرن ویراکول کی قیادت میں نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔شنہوا نےشاہی گزٹ کے حوالے سے بتایا کہ 35 رکنی کابینہ میں سات نائب وزرائے اعظم سمیت دیگر وزرا شامل ہیں، جنہیں وزیرِاعظم انونٹن چرن ویراکول نے اپنی دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب کے بعد منتخب کیا۔ بھومجائ تھائی پارٹی اتحادی حکومت کی قیادت …
تھائی لینڈ میں 35 رکنی نئی کابینہ کی منظوری، 7 نائب وزرا ئےاعظم شامل
بنکاک ۔31مارچ (اے پی پی):تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے وزیرِاعظم انونٹن چرن ویراکول کی قیادت میں نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔شنہوا نےشاہی گزٹ کے حوالے سے بتایا کہ 35 رکنی کابینہ میں سات نائب وزرائے اعظم سمیت دیگر وزرا شامل ہیں، جنہیں وزیرِاعظم انونٹن چرن ویراکول نے اپنی دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب کے بعد منتخب کیا۔ بھومجائ تھائی پارٹی اتحادی حکومت کی قیادت کرے گی اور اسے کابینہ میں اکثریت حاصل ہو گی جبکہ اس کی اہم اتحادی جماعت پیو تھائی پارٹی کو 8 وزارتیں ملیں گی۔سابق حکومت کے چند اہم وزرا بھی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے، جن میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور وزیر خارجہ شامل ہیں۔نئی کابینہ اب بادشاہ کے سامنے حلف اٹھائے گی اور پارلیمنٹ میں اپنی پالیسی پیش کرے گی، جس کے بعد حکومت باضابطہ طور پر کام شروع کرے گی۔









