تھائی لینڈ کی نئی اتحادی حکومت نے حلف اٹھا لیا، انوتن چارن ویراکول وزیر اعظم مقرر

بنکاک ۔7اپریل (اے پی پی):تھائی لینڈ میں وزیر اعظم انوتن چارن ویراکول کی قیادت میں نئی اتحادی حکومت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔شنہوا کے مطابق 35 رکنی کابینہ نے گزشتہ ہفتے شاہی منظوری کے بعد بنکاک کے دوسیت محل میں منعقدہ ایک روایتی تقریب کے دوران بادشاہ ماہا واجیرالونگکورن کے سامنے وفاداری کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم انوتن کے ہمراہ سات نائب وزرائے اعظم، …

بنکاک ۔7اپریل (اے پی پی):تھائی لینڈ میں وزیر اعظم انوتن چارن ویراکول کی قیادت میں نئی اتحادی حکومت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔شنہوا کے مطابق 35 رکنی کابینہ نے گزشتہ ہفتے شاہی منظوری کے بعد بنکاک کے دوسیت محل میں منعقدہ ایک روایتی تقریب کے دوران بادشاہ ماہا واجیرالونگکورن کے سامنے وفاداری کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم انوتن کے ہمراہ سات نائب وزرائے اعظم، کابینہ کے دیگر وزراء اور ان کے نائبین بھی شریک تھے۔تقریب کے بعد وزیر اعظم نے گورنمنٹ ہاؤس میں کابینہ کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی۔59 سالہ انوتن چارن ویراکول، جو بھومجائتھائی پارٹی کے رہنما ہیں، مارچ میں پارلیمانی ووٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔نئے وزیر اعظم آئندہ چند روز میں پارلیمنٹ میں اپنی پالیسی تقریر پیش کریں گے، جس کے بعد حکومت باقاعدہ طور پر اپنے فرائض سنبھال لے گی۔